شہری گوریلا جنگ کے لیے تیار ہو جائیں، یوکرینی حکومت

یوکرین اپنے ملک کا دفاع کرنے کے لیے روسی فوج کے خلاف ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، جہاں روسی افواج کی یوکرین میں اہم اہداف حاصل کرنے کے لیے پیش قدمی جاری ہے، وہیں یوکرینی حکومت نے شہریوں سے گوریلا جنگ کا آغاز کرنے کی اپیل کر دی ہے۔

یوکرینی صدر کے مشیر نے لوگوں کو کہا ہے کہ روس کے پچھلے دستے کمزور ہیں، اگر ہم ان کو بلاک کر دیں تو یہ جنگ جیت سکتے ہیں۔ جس کے لیے عوام درخت کاٹیں اور روسی فوج کے دستوں کو تباہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ روسی فوج کا راستہ روکنے کے لیے عوام ریلیاں نکالیں اور جیسے بھی ممکن ہو رکاوٹیں کھڑی کریں۔

یاد رہے گزشتہ روز روسی افواج نے یوکرین کے شہر خیرسن پر قبضہ کر لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں