عالمی بینک نے افغانستان کو 1 ارب ڈالرز دینے کا اعلان کر دیا

عالمی بینک نے افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں 1 ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کا کہنا ہے کہ یہ رقم افغانستان کے لوگوں پر دو بڑے ادارے یواین ایجنسیز اور این جی اوز کے زریعے خرچ کیے جائے گے۔
عالمی بینک نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ اس امدادی رقم میں افغانستان حکومت کا کوئی حق نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں افغان حکومت اقتدار میں آنے کے بعد عالمی بینک نے افغانستان کے لیے امداد بند کر دی تھی۔
عالمی بینک نے کہا تھا کہ طالبان کے کنٹرول کے بعد افغانستان کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں جب تک امداد بند رہے گی۔
اس کے علاوہ عالمی بینک نے ہی افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے افغانستان کی حالت تشویشناک قرار دی تھی۔
خیال رہے کہ امداد بند کرنے سے پہلے والمی بینک کے دو درجن سے زائد منصوبے افغانستان میں جاری تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے بھی افغانستان کے منجمد اثاثے کی بحالی کا اعلان کیا تھا جس میں 3.5 ارب ڈالر کی رقم نائن الیون کے متاثرین کو ہرجانے کی ادائیگی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں