اداکارہ کاجول نے ممبئی میں کروڑوں روپے کے 2 نئے اپارٹمنٹس خرید لیے

کاجول کی خریدی گئی نئی جائیدادوں کی مجموعی مالیت 11.95 کروڑ بھارتی روپے ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے ممبئی میں کروڑوں روپے کے 2 نئے اپارٹمنٹس خرید لیے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسٹار اداکارہ کاجول ممبئی شہر کی ساحلی پٹی ’جوہو‘ میں قائم عمارت کی 10ویں منزل پر دو نئے فلیٹس کی مالکن بن گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کاجول کی خریدی گئی نئی جائیدادوں کی مجموعی مالیت 11.95 کروڑ بھارتی روپے ہے، یہ فلیٹس ادکارہ کے موجودہ گھر کے بالکل قریب ہی واقع ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ نے جوہو کے اننیا بلڈنگ میں نئے اپارٹمنٹس لیی.کاجول ان دنوں ممبئی کے شیوشکھتی نامی علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔یہ بھی دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بھارتی اداکارہ نے ان فلیٹس کی قیمت رواں سال جنوری میں ادا کی تھی تاہم اس حوالے سے خبریں اب منظر عام پر آئی ہیں۔خیال رہے کہ ممبئی شہر کو بالی ووڈ کا مرکز بھی سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ جوہو علاقے میں ہریتھک روشن، امیتابھ بچن اور اکشے کمار سمیت دیگر بھارتی اسٹارز نے رہائش اختیار کررکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں