پاکستانی ڈراموں کے معیار سے خوش نہیں: عفت عمر

اسلام آباد: (شوبز ڈیسک) اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اچھے سکرپٹ بھی لکھے جا رہے ہیں مگر وہ ان کے معیار سے مطمئن نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ مجھے زیادہ تر غیر ذمہ دار سکرپٹ نظر آتے ہیں، ہماری عمر کی خواتین کے بارے میں کہانی نہیں لکھی جاتی، ہم بھی کچھ کہانیوں کا حصہ ہیں جو معاونت کر رہی ہیں لیکن مرکزی کرداروں کی کہانیاں تو ہمیں اب نہیں ملتیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر تو ایسا بہت ہو رہا ہے کہ اداکارائیں اپنے لئے کہانیاں بھی لکھ رہی ہیں اور اداکاری بھی کر رہی ہیں لیکن ہمارے ہاں ابھی بہت وقت لگے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں