کھاد کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ،کسانوں کی مالی مشکلات میں اضافہ

ڈگری(این این آئی)کپاس کی فصل کی بوائی سے قبل فاسفورس کھاد کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئیں، ڈی اے پی کی بوری 3200 سے 5600 ، این پی کی 2700 سے 3600 اور زرخیر 2800 سے 4200 روپے تک مہنگی ہوگئی ہے ۔ کسان رہنما چوہدری سیف اللہ گل، چوہدری اختر رضا، ایوب آرائیں اور شفیق قائم خانی نے میڈیا کو بتایا کہ فاسفورس کھادیں مہنگی ہونے سے کپاس کی فی ایکڑ اخراجات میں 30 ہزارروپے اضافہ ہوگیا ہے جب کہ ٹماٹر اور پیاز کی فصل انتہائی کم قیمت میں جانے سے کسان پہلے ہی معاشی مسائل کا شکار ہیں

،کھاد مہنگی ہونے سے کسان مالی مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں جس کے باعث نئی فصل کی بوائی مشکل نظر آنے لگی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے مطالبہ کیا کسانوں کونئی فصل کیلئے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں اور ساتھ ہی فاسفورس کھادوں کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں