عمران خان تبدیلی چاہتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کر پا رہے

5,6 ماہ میں حالات بہتر نہ کر سکے تو فیصلہ کرنا عوام کا حق ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا بیان

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تبدیلی چاہتے ہیں لیکن وہ ایسا نہیں کر پا رہے۔انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوام کا ہاتھ کس پر ہے اس کا جواب آج نہیں اپریل میں دوں گا، 5,6 ماہ میں حالات بہتر کریں گے۔
حالات بہتر نہ کر سکے تو فیصلہ کرنا عوام کا حق ہے۔شیخ رشید نے اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ اپوزیشن اپنا لانگ مارچ لے کر بلال کے ساتھ ہی آ جائیں۔مولانا فضل الرحمن کو اب ووٹ مل گئے ہیں،اب وہ استفعیٰ نہیں دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کو فنڈنگ سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ نقوی جس کا نام آ رہا ہے اس نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو بھی چندہ دیا ہو گا۔

علاوہ ازیں شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے آج کہا گیا ہے عمران کے سر پر ہاتھ والی بات کی تردید کروں، میں نہیں کررہا، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہے، ادارے پالیسیوں کے ساتھ ہیں۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن 23 مارچ کے بجائے بلاول کے ساتھ پہلے ہی آجائے، عمران خان کی خوش قسمتی ہے نکھٹو اپوزیشن ملی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ فضل الرحمان کو آسانی سے ووٹ مل گئے، اب کہیں کہ استعفے دیں گے، انہوں نے سیاسی غلطی کی تو یہی پھنسیں گے پی ٹی آئی کو کچھ نہیں ہورہا۔
شیخ رشید نے کہا کہ چھ مہینے اور کھجل خواری کرلو، اسلام آباد آکر کیا کریں گی جون میں اچھا بجٹ دیں گے، عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ میری بات سنتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ 1977 کے الیکشن سے لے کر آج تک عوام نے غلط فیصلہ نہیں کیا، سرمایہ دار کسی کا نہیں ہوتا، سرمایہ دار چندا دے کر حکومتوں کو متاثر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں شاید بطور شیخ رشید ڈلیور نہیں کرسکا، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں ،عمران خان کے ساتھ ہی جاؤں گا، تحریک عدم اعتماد میں ان کے 25 آدمی کم پڑجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں