کراچی(کامرس ڈیسک)ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 35 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوگئی.اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 35 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 24 دسمبر کو زرِ مبادلہ کے مجموعی ذخائرکی مالیت24 ارب27 کروڑ36لاکھ ڈالرز کی سطح پرآگئی۔
ایک ہفتہ میں زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں29کروڑ80 لاکھ ڈالرزکی کمی واقع ہوئی۔
زرِمبادلہ کے سرکاری ذخائر 17 ارب85کروڑ 53 لاکھ ڈالرز کی سطح پرآگئے۔
اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر6 کروڑ ڈالرز کی کمی سے 6ارب41 کروڑ 83 لاکھ ڈالرز پرآگئے۔