بد قسمتی سے اپوزیشن جس شاخ پربیٹھی ہے اسے ہی کاٹ رہی ہے، اپوزیشن کا رویہ موجودہ حالات کے تناظر میں قومی مفادات متصادم ہے‘عثمان بزدار

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ بد قسمتی سے اپوزیشن جس شاخ پربیٹھی ہے اسے ہی کاٹ رہی ہی- اپوزیشن کا رویہ موجودہ حالات کے تناظر میں قومی مفادات متصادم ہی-اپوزیشن جماعتوں نے اپنی خفت مٹانے کی خاطر احتجاج کا سہارا لیا ہی-کوروناہو یا ڈینگی یا کوئی اور قومی چیلنج، اپوزیشن عناصر نے قومی مفادات کو ہمیشہ فراموش کیا۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔پاکستانی قوم اپوزیشن عناصر کے غیر ذمہ دارانہ منفی رویے کوکبھی معاف نہیں کرے گی-

اپنا تبصرہ بھیجیں