کراچی میں سی این جی پمپ پر دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 6 زخمی ہوگئے

دھماکا سی این جی پمپ اسٹیشن پر سلنڈرمیں گیس بھرنے کے دوران ہوا، ابتدائی طور پر دھماکا کوئی تخریب کاری نہیں لگتا۔ایس ایس پی ملک مرتضیٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی میں سی این جی پمپ پر دھماکے میں4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، سی این جی پمپ اسٹیشن پر سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران دھماکا ہوا، ایس ایس پی ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر دھماکا کوئی تخریب کاری نہیں لگتا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع میٹرک بورڈ آفس کے قریب سی این جی پمپ اسٹیشن پر سلنڈر میں گیس بھرنے کے دوران دھماکا ہوا، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ آواز دور تک سنائی دی گئی اورت دھماکے سے اطراف میں بھی نقصان پہنچا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، سکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو سیل کردیا، جبکہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپردھماکا سلنڈر کا معلوم ہوتا ہے، لیکن دھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملک مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ دھماکا سی این جی پمپ کے الیکٹرک روم میں ہوا، جس کمرے میں دھماکا ہوا اس میں کوئی سلنڈر نصب نہیں ہے، ابتدائی طور پر دھماکا کوئی تخریب کاری نہیں لگتا۔ سی این جی پمپ کے مالک نے بتایا کہ پمپ پر دھماکا کسی کے سگریٹ جلا کر پھینکنے کے باعث ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں