ضلعی انتظامیہ ودیگر کی ملی بھگت سے راولپنڈی شہر میں مبینہ بھتہ خوری کا دھندہ زور پکڑ گیا

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ، ٹان میونسپل ایڈمنسٹریشن(ٹی ایم ای)راول ٹاﺅن،ٹریفک پولیس،ضلعی پولیس اور مقامی سیاسی شخصیات کی مبینہ ملی بھگت اور آشیر باد سے راولپنڈی شہر میں مبینہ بھتہ خوری کا دھندہ زور پکڑ گیا ،پارکنگ فیس اور پرچی کے نام پر شہر کے متعدد پر ہجوم مقامات پر غیر قانونی بھتہ خور وں نے ڈیرے ڈال لئے۔ضلعی انتظامیہ اور اس کے اداروں کی تقلید میں تعلیمی اداروں اور الائیڈ ہسپتالوں کی انتظامیہ نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا شروع کر دیئے جہاں پر 20سی30اور بعض مقامات پر50روپے پارکنگ فیس لازمی قرار دے دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں