پاک فوج میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے

راولپنڈی(حالات نیوز ڈسک) پاک فوج میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حید، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس اور لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو اہم عہدوں پر تعینات کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس چیف آف جنرل اسٹاف تعینات ، لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کوڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز تعینات کردیا گیا۔ اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کورکمانڈرراولپنڈی تعینات کردیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کورکمانڈر ملتان تعینات کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں