لاہور،لکھوڈیر میں مبینہ طو رپر مخالفین کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افرادجاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر) مناواں کے علاقہ لکھوڈیر میں مبینہ طو رپر مخالفین نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت دو افرادکو موت کے گھاٹ اتاردیا ، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔بتایاگیا ہے کہ مقصود اور نصرت موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ مبینہ طور پر مخالفین نے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں