محکمہ مال راولپنڈی کے پٹواری مادر پدر ازاد

راولپنڈی(complaint cell )چونترہ، سہال، محکمہ مال کے اہلکار دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کررہے ہیں تفصیلات کے مطابق حلقہ پٹواری سہال کے رجسٹرمیں بیسوں جعلی انتقالوں کا پتہ چلا ہے حالات انوسٹی گیشن ٹیم کے مطابق حلقہ سہال کے بیسوں انتقال جعلی ہیں کئی خاتون بلکہ پڑھے لکھے لوگوں کو بیوقوف بنا کرانہیں ریکارڈ فرد جاری کرتے وقت ایک فارم پر دستخط لیئے جاتے ہیں بعد میں جب دوبارہ ریکارڈ فرد جاری کروانے کا کہا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے آپ کی زمین تو فروخت ہو چکی ہے اور ان کی جائیداد کسی دوسرے شخص کے نام کر دی گئی ہے۔ حلقہ سہال،پنڈ ملہو اور ہبتال کے پٹواریوں نے تو یتیموں کو وراثتی انتقال سے بھی معروم کر دیا، کئی پٹواریوں کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے ہیں اورر ان کی پر آسائش زندگی انتظامیہ کے منہ پر ایک تماچہ ہے۔ انتظامیہ نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں ۔ اپنی حیثیت سے بڑھ کر اگر کوئی پٹواری زندگی گذار رہا ہے تو حکومت کے لئے لمہ فکریہ ہے اور تو اور ماشااللہ پٹواریوں نے اپنے دفترمیں اتنے کلرک رکھے ہوئے ہیںاور ان کی پر ااسائش زندگی کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے یہاں قانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں۔کیا انتظامیہ اتنی سادی ہے انہیں نہیں پتہ یہ کلرک جو اپنی حیثیت سے بڑھ کر زندگی گذار رہے ہیں ان کے پاس اتنی دولت کہاں سے آ گئی انتظامیہ پٹواریوں کی خفیہ نگرانی کریں تو کرپشن سے پردہ فاش ہو سکتا ہے اور حیرت انگیزحقائق سامنے آ سکتے ہیں لوگ در بدر ٹھوکریں کھا رہے ہیں انتظامیہ نیند کی گولیاں کھا کر سو رہی ہے وزیر اعظم پاکستان ان واقعات کا سختی سے نوٹس لیں اور محکہ مال کے اہلکاروں کی چھان بین کریں جو بھی اپنی حیثیت بڑھ کر زندگی گزار رہا ہے ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرکے انہیں نشان عبرت بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں