اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار ہونے والی شادی شدہ لڑکی آشنا سمیت پکڑی گئی

دونوں میانوالی کے رہائشی ہیں جن کے قبضے سے 3 تولہ طلائی زیورات اور 6 لاکھ کیش برآمد کیا گیا؛ پولیس

لاہور ( کرائم ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے شہر میانوالی سے اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار ہونے والی شادی شدہ لڑکی آشنا سمیت لاہور میں پکڑی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق موبائل سکواڈ بابو صابو نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک جوڑے کو مشکوک جان کر چیک کیا جس کے نتیجے میں میانوالی میں اپنے ہی گھر میں واردات کرکے فرار ہونے والی لڑکی کو آشنا سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

اس حوالے سے ڈی ایس پی مبشر اعوان کا کہنا ہے کہ لڑکی شادی شدہ ہے جس نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر گھر میں واردات کی، جن کے قبضے سے 3 تولہ طلائی زیورات اور 6 لاکھ کیش برآمد کیا گیا ہے، دونوں میانوالی کے رہائشی ہیں، لڑکی اور اس کے آشنا کے خلاف میانوالی کے تھانہ موسیٰ خیل میں مقدمہ درج ہے جس پر میانوالی پولیس کو لڑکی اور ساتھی کی گرفتاری سے مطلع کردیا گیا۔