دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاجبکہ زخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا
کوئٹہ ( کرائم ڈیسک ) کوئٹہ میںسیکورٹی فورسز کے بم ڈسپوزل سکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکے میں 4اہلکار شہیداور3زخمی ہوگئے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاجبکہ زخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی اچانک دھماکہ ہوگیا۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخواہ کے ضلع بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود شین کنڈی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے بارودی مواد بی ایچ یو کے ساتھ نصب کیا تھا۔
جمشید اور صفت نامی زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بارودی مواد بنیادی مرکز صحت کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، جہاں اس وقت پولیو مہم کے سلسلے میں کیچ اپ ڈے جاری تھا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت جمشید اور صفت کے نام سے ہوئی ہے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیو مہم بھی متاثر ہوئی ہے۔
مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا ہ کے ضلع لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں ٹریفک پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا تھاکہ دھماکے میں پولیس موبائل انچارج عمران سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ گاڑی میں آگ لگ گئی تھی۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے پولیس اہلکار کے گھر کے دو کمروں کو آئی ڈی بم سے اڑا دیا، دھماکے سے 2 کمرے زمین بوس جبکہ دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا تھا۔