کاہنہ میں گرفتار ڈاکوؤں کے انکشاف پر نشاندہی کئے گئے گھر پر چھاپا مارا تو وہاں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او رہائش پذیر تھی، ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا
لاہور( کرائم ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ خاتون ایس ایچ او کے گھر سے برآمد،شہر کی اکلوتھی خاتون ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج ،ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونے والا پستول مبینہ طور پر لیڈی ایس ایچ او کے گھر سے برآمد، گرفتار ڈاکووں کے انکشاف پر ایس ایچ اوویمن کے گھر ریڈ کیا گیا جہاں ڈکیتی واردات میں استعمال ہونے والا پستول مبینہ طور پر لیڈی ایس ایچ او کے گھر سے برآمد کرلیا۔
لاہور میں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او کو ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایچ او ثنیہ کے گھر سے گزشتہ روز واردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ برآمد ہوا تھا۔پولیس کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ سے ڈکیتی کے ملزمان کوگرفتار کیاگیا توانہوں نے انکشاف کیاکہ ان کے ساتھی نے واردات میں استعمال ہونے والا پستول ایک گھر میں چھپارکھا ہے۔
پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ثانیہ اشرف کے گھر سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کیا گیا۔ پولیس نے جب ڈاکوﺅں کی نشاندہی پرگھر پر چھاپامارا تو وہاں ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ثنیہ رہائش پذیر تھی۔ ثنیہ کے خلاف پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت تھانہ کاہنہ میں مقدمہ کرلیاہے۔پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار بھی کرلیا ہے۔
پولیس نے ملزمان کے انکشاف پر لیڈی سب انسپکٹر کے گھر چھاپہ مار ا جہاں سے 9 ایم ایم کا پستول برآمد کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر ثنیہ کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے ملزمان کے انکشاف پر لیڈی سب انسپکٹر کے گھر چھاپا مار کر پستول برآمد کیا۔ڈی آئی جی کے مطابق ویمن پولیس اسٹیشن کی ایس ایچ او ثنیہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ کوئی ملزم سزا کے عمل سے نہیں بچ سکتا بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔