لکی مروت، پولیس موبائل وین کے قریب دھماکہ ،3 اہلکار زخمی

نامعلوم تخریب کاروں نے ٹریفک پولیس موبائل کو جدیداسلحہ سے نشانہ بنایا، دھماکے میں پولیس موبائل انچارج عمران سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے، ڈی پی او

لکی مروت ( کرائم ڈیسک ) لکی مروت میں پولیس موبائل وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہو گئے،دھماکے کے بعد پولیس موبائل گاڑی میں آگ لگ گئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں او ر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ،زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق درہ پیزو میں پولیس موبائل گزر رہی تھی کہ اچانک آئی ای ڈی دھماکا ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل انچارج عمران سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی میں آگ لگ گئی، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ڈی پی او نے اس حوالے سے کہنا ہے کہ نامعلوم تخریب کاروں نے ٹریفک پولیس موبائل کو جدیداسلحہ سے نشانہ بنایا۔
ڈی پی او لکی کی جانب سے بتایا گیا کہ لکی مروت میں دہشتگرد حملہ کرنے کے بعد شدید فائرنگ بھی کی گئی ۔حملے کے بعد موبائل میں آگ بھڑک اٹھی اور نقصان پہنچا۔واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ نامعلوم افراد ٹانک کے علاقے کی طرف فرار ہو گئے دوسری جانب خیبر پختونخوا ہ میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر حملہ ہوا ہے۔
جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او شورکوٹ بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور ناکا بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں مشکوک ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے تھانہ شورکوٹ کی حدود میں پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس پارٹی پر 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 نامعلوم حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے 2 پستول و دیگر اسلحہ،بمعہ موٹر سائکل برآمد کرلی گئی ہے۔حکام کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی سے ملزمان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا۔ گرفتار مشکوک ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔