مظفرگڑھ ( کرائم ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں ماموں اور قریبی رشتے دار کی زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی، مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ماموں اور قریبی رشتے دار کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد 16 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ لڑکی کی لاش کے نمونے لے کر فارنزک ٹیسٹ کےلیے لاہور بھجوا دیئے گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ 12 اپریل کو مقتولہ کی گھر کے ایک کمرے سے پھندا لگی لاش ملی، معاملے کی تحقیقات کی گئیں تو معلوم ہوا لڑکی شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی، مرنے سے ایک روز قبل لڑکی نے اپنے والد اور بہن کو بتایا تھا کہ 2 ماہ قبل اس کے ماموں اور رشتے دار نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو شبہ تھا کہ وہ حاملہ ہوگئی ہے۔