لاہور، نامعلوم افراد کی صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ ، 6 افراد زخمی ،واقعہ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

سندر کے علاقے میں فائرنگ سے حاجی نواز، ان کی بیوی، بیٹا، بھائی اور دو گن مین زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی

لاہور ( کرائم ڈیسک ) لاہور ، نامعلوم افراد کی صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار کی گاڑی پر فائرنگ ، 6 افراد زخمی ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار فوری طو رپر پہنچ گئے جنہوں نے زخمیوں کو فوری طو ر پر ہسپتال منتقل کیا،بتایاگیا ہے کہ لاہور میں سندر کے علاقے میں حاجی نوازکی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق امیدوارصوبائی اسمبلی حاجی نوازسمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں حاجی نواز، ان کی بیوی، بیٹا، بھائی اور دو گن مین شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکھٹے کر لئے گئے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی جس کے بعد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں مرتضیٰ، طاہر عباس، علی مرتضیٰ اور محمد رستم حیات شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔