ملزم ساحر حسن کے قبضے سے گرفتاری کے وقت 557 گرام ویڈ برآمد ہوئی تھی جس کے بعد منشیات کو کیمیکل ایگزامینیشن کیلئے بھیجا گیا تھا، پولیس
کراچی ( کرائم ڈیسک ) اداکارہ ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ منظر عام پر آگئی، کیمیکل ایگزامینیشن ررپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی،کراچی کی عدالت میں ملزم ساحر حسن کی گرفتاری اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،پولیس حکام نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات اوریجنل ویڈ ہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملزم ساحر سے برآمد منشیات کی مالیت چھیاسی لاکھ روپے سے زائد ہے۔پولیس حکام نے رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم ساحر حسن کے قبضے سے گرفتاری کے وقت 557 گرام ویڈ برآمد ہوئی تھی جس کے بعد منشیات کو کیمیکل ایگزامینیشن کیلئے بھیجا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ برآمد منشیات ویڈ کیلیفورنیا کی ہے۔ برآمد منشیات “پامیلا” اور “جیلو جلیٹو” ہے، جو پندرہ ہزار روپے فی گرام فروخت کی جاتی تھی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی کی عدالت نے اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسین کیخلاف منشیات برآمدگی کیس میں پراسیکیوشن کے اعتراض دور کرکے حتمی چالان پیش کرنے کی ہدایت کر دی،جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی سینٹرل جیل میں ملزم ساحر حسین کیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی ،جیل حکام نے ملزم ساحر حسن کو عدالت میں پیش کیا۔سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر کو پراسیکیوشن کے اعتراض دور کر کے حتمی چالان پیش کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے کیس کی مزید سماعت 5 اپریل تک ملتوی کر دی ۔
گزشتہ سماعت پر ملزم ساحر حسن سے منشیات برآمدگی کے مقدمے میں پولیس نے عبوری چالان عدالت میں جمع کروایاتھا۔قبل ازیں پولیس نے ملزم ساحر حسن کیخلاف عبوری چالان عدالت میں جمع کروایاتھا۔پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں عدالت کو یہ بتایاگیا تھا کہ منشیات برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن گرفتار تھاجنہیں 22 فروری کو ڈی ایچ اے فیز 6 سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم ساحر حسن نے اپنے کندھے پر سیاہ رنگ کا ہینڈ کیری بیگ لٹکایا ہوا تھا اور ان کے قبضے سے 5 پیکٹ ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا اور دوران تفتیش ملزم ساحر حسن نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا تھا۔