ساہیوال، گھر خالی کروانے اور تھپڑ مارنے کی رنجش پر نوجوان کو قتل کر ڈالا

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر، ملزمان نے نواحی گاوں 93 سکس آر میں کرایہ اور بل ادائیگی نہ کرنے کے تنازع کے دوران تھپڑ مارنے کی رنجش پر نوجوان کو سرعام خنجروں کے وار سے قتل کیا

ساہیوال ( کرائم ڈیسک ) ساہیوال میں گھر خالی کروانے اور تھپڑمارنے کی رنجش پر نوجوان کو قتل کر ڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ساہیوال کے نواحی گاوں 93 سکس آر میں کرایہ اور بل ادائیگی نہ کرنے کے تنازع کے دوران تھپڑ مارنے کی رنجش پر نوجوان کو سرعام خنجروں کے وار سے قتل کردیا گیا، مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق نوجوان نوید اپنی حمام کی دکان پر بیٹھا تھا کہ سانول اور سجاول اپنے 5 دیگرساتھیوں سمیت حملہ آور ہوگئے اور انہوں نے تھپڑ مارنے کی رنجش پر نوجوان کو قتل کر دیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے نوید کو دکان سے باہر چوک میں لاکر خنجروں کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا۔ نوید نے ملزمان سے کرایہ اور بجلی کا بل نہ دینے پر مکان خالی کروایا تھا۔
گزشتہ روز نوید کرایہ اور بجلی کا بل لینے گیا اور وہاں نوید نے ایک کو تھپڑ مار دئیے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقتول نوید کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیاگیا ہے جبکہ فرید ٹاﺅن پولیس نے پانچوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔

باقی ملزمان کی گرفتار ی کیلئے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں معمولی رنجش پر ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔افسوسناک واقعہ تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے وائے بلاک میں پیش آیا تھا۔بتایاگیا تھا کہ ثاقب علی کا تیمور،آصف اور عمار وغیرہ کے ساتھ معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوگیا تھا۔
موقع پر موجود لوگوں نے اس وقت مداخلت کرتے ہوئے معاملہ رفع دفع کروادیا تھالیکن ملزمان کو اس بات کا رنج تھا جس پر اسی رنجش پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ثاقب کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے تھے۔ پولیس نے مقتول کی نعش ہسپتال منتقل کرکے قانونی کاروائی شروع کردی تھی۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش کوہسپتال منتقل کر دیا تھا اور مزید قانونی کاروائی شروع کردی تھی۔