نامعلوم موٹر سائیکل پر سوار 3 لوگوں نے پیشی پر آئے لوگوں پراچانک فائرنگ کردی، ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے
اسلام آباد ( کرائم ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 1شخص جا ں بحق ،2افراد زخمی ہوگئے،نامعلوم موٹر سائیکل پر سوار 3 لوگوں نے پیشی پر آئے لوگوں پراچانک فائرنگ کردی،نامعلوم ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ضلع کچہری میں نامعلوم ملزمان نے پیشی پر آنے والے تین افراد کو اپنی گولیاں کا نشانہ بنایا جس سے فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری موقع پر پہنچ گئی۔فائرنگ سے زخمیوں کو ایمبولینس نہ ہونے کیوجہ سے لوڈر گاڑی میں ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔
نامعلوم ملزمان فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گئے جب کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرے زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش کی وجہ سے پیش آیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وقوعہ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے ہیں جلد ہی انہیں گرفتار کرلیاجائیگا۔دوسری جانب پشاور خیبر روڈ کے ریڈ زون میں کچہری گیٹ کے سامنے فائرنگ سے زیر حراست ملزم اور پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔بتایاگیا ہے کہ تھانہ ریگی میں قتل کے مقدمے میں گرفتار شخص کو عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کیا جارہا تھا کہ کچہری گیٹ کے باہر تاک میں موجود شخص نے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے فائرنگ کردی جس سے فائرنگ سے ملزم اور اس کے ساتھ موجود پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔
دونوں زخمیوں کو فوری طور پرایل آر ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔اسی طرح کے ایک اور واقعہ میں کراچی کے علاقے عثمان ٹاون میں فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا، واقعے میں 12سال کا بچہ بھی زخمی ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے، فرار دونوں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔