راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) راولپنڈی میں تشدد سے کمسن گھریلو ملازمہ کی موت کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تشدد میں ملوث میاں بیوی راشد شفیق اور ثنا راشد کے بعد تیسری ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ترجمان پولیس نے بتایا کہ 12سالہ گھریلو ملازمہ کے تشدد سے جاں بحق ہونے کے کیس میں تیسری ملزمہ روبینہ بی بی ہے، جو زخمی بچی کو ہسپتال چھوڑنے آئی تھی۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے منصوبہ بندی سے جھوٹ بتایا کہ بچی کے والد فوت ہو چکے ہیں، پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے بچی کے والد کو بھی تلاش کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق والد نے بتایا کہ بچی 2سال سے ملزمان کے گھر میں کام کر رہی تھی۔