کوئٹہ میں باپ نے ٹک ٹاک بنانے پر بیٹی کو قتل کردیا

کوئٹہ: ( کرائم ڈیسک ) باپ نے ٹک ٹاک بنانے پر بیٹی کو قتل کردیا۔ مقامی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرکے نوجوان لڑکی کو قتل کرنے کی اطلاع ملی، پولیس نے وہاں پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا تو پتہ چلا کہ لڑکی کی عمر 15سال ہے جسے اس کے باپ نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا۔

اہلخانہ سے تفتیش پر بتایا گیا ہے کہ مقتولہ کو ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کا شوق تھا، باپ کے کئی بار منع کرنے پر بھی لڑکی باز نہیں آئی جس پر طیش میں آکر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ قاتل باپ کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔