فروٹ کی قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش قتل

پھل فرواش نےقیمت کم کرنے سے انکار کیا تو اس بات پر تکرار شروع ہوئی اس دوران ملزمان نے پستول نکال کر فائرنگ کردی

فیصل آباد ( کرائم ڈیسک ) فیصل آباد میں فروٹ کی قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش کو قتل کردیا گیا، یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں پیش آیا جہاں نا معلوم ملزمان نے پھل فروش کو صرف اس بات پر گولی مار کر قتل کردیا کہ اس نے فروٹ کی قیمت کم کرنے سے انکار کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈی ٹائپ کالونی میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم ملزمان فروٹ خریدنے آئے جہاں انہوں نے پھل فروش شعیب سے سیب کے نرخ کم کرنے کا مطالبہ کیا تاہم اس نے قیمت کم کرنے سے انکار کیا تو اس بات پر تکرار شروع ہوئی اس دوران ملزمان نے پستول نکال کر فائرنگ کردی جس سے پھل فروش شدید زخمی ہوگیا، شعیب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا اور خالقی حقیقی سے جا ملا۔