کراچی : منشیات سپلائی میں ملوث 2 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی : ( کرائم ڈیسک ) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی میں ملوث 2خواتین سمیت 4ملزمان گرفتار کر لیے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان منشیات تربت سےکراچی کار میں چھپا کر لائے تھے، ملزمان سے 15 کلو چرس ،2 کلو افیون،10 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں دو کروڑروپے سے زائد ہے، ملزمان آن لائن منشیات کا آرڈر وصول کرتے تھے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ۔