چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف پیپلز پارٹی کے رہنما کی تقریر پر سپریم کورٹ کا نوٹس

اسلام آباد (حالات میڈیا رپورٹ) : سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کی جانب سے چیف جسٹس ا?ف پاکستان کے خلاف تقریر کرنے پر نوٹس لے لیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما مسعودالرحمان عباسی کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے پیپلز پارٹی کے مبینہ رکن مسعود الرحمن عباسی کی توہین ا?میز تقریر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے توہین عدالت کے معاملے کی سماعت کیلئے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل تین رکنی بینچ تشکیل دیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما مسعود الرحمان الاحسن کی چیف جسٹس کے خلاف تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کرنے پر پارٹی کے مقامی رہنما کو شوکاز نوٹس بھی دے دیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق مقامی عہدیدارکے خلاف جواب ملنے کے بعد سخت ایکشن لیا جائے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جلسے کے دوران ایک شخص (مقامی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی مسعود الرحمان عباسی) نے مائیک پکڑ کر بظاہر کسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کے خلاف انتہائی غلیظ زبان استعمال کی ، یہی نہیں بلکہ مسعود الرحمان کے ساتھ اسٹیج پر کچھ اور لوگ بھی موجود تھے جبکہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پس منظر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈے بھی لہرا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں