اسلام آبادایس پی انڈسٹریل ایریا زون فدا حسین ستی کی ہدایت پر تھانہ نون کی منشیات کے ڈیلرز خلاف کریک ڈاو¿ن

اسلام آباد(جنرل رپورٹر)یس پی انڈسٹریل ایریا زون فدا حسین ستی کی ہدایت پر تھانہ نون کی منشیات کے ڈیلرز خلاف کریک ڈاو¿ن دوران اسپیشل چیکنگ دو منشیات ڈیلرز کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے کل 2560 گرام چرس برآمد کرلی.ملزمان منشیات جڑواں شہر میں سپلائی کرتے تھے گرفتار منشیات کے ڈیلرز میں غلام غضنفر ولد غلام اکبر سکنہ جھنگی سیداں جبکہ ملزم احسن عباس ولد غلام شبر سکنہ جھنگی سیداں اسلام آباد شامل ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ھے.کارروائیاں ایس ڈی پی او محمد نواز بھٹی کی نگرانی میں ایس ایچ او اشتیاق حسین شاہ معہ ٹیموں نے کی۔ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی

اپنا تبصرہ بھیجیں