راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) ٹیکسلا پولیس نے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا۔ اشتہاری حضرت ولی نے فروری 2024 میں ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے نور عالم کو قتل جبکہ جمیل اور انور کو زخمی کیا تھا۔
ٹیکسلا پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ اشتہاری کا ایک ساتھی قبل ازیں گرفتار ہو چکا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔