راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) صدر واہ پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کر کے چھینے گئے دو موبائل فونز ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں زبیر اور فراز خان شامل ہیں، ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے ، شناخت پریڈ کے بعد تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منظم و متحرک گینگز کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔