لاہور: ( کرائم ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت میں اے ایس پی کی وردی پہن کر پولیس آفس جا نے والی نوسرباز خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
آفس داخل ہونیوالی خاتون نےوردی پولیس کی مگر جوتا فینسی پہن رکھا تھا، جعلی خاتون افسر نے کہا کہ آفیسر کو باہربلائیں مجھے ان سے کام ہے۔
سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو جوتا فینسی ہونے پر شک گزرا تو انہوں نے پوچھ گچھ کی جس کے دوران نوسربازخاتون ثبوت نہ دے سکی۔
دوسری جانب سول لائنز پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکرمقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق نوسرباز خاتون ڈیفنس کی رہائشی ہے اور ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔