گوجرانوالہ،سنگدل باپ نے پیسے مانگنے پر 12سالہ بیٹی کو قتل کر ڈالا

مقتولہ پانچویں جماعت کی طالبہ تھی،لاش پر تشدد کے نشانات دیکھ کر ملزم نے دوران تفتیش اپنی بیٹی کوقتل کرنے کا اعتراف کر لیا،پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا

گوجرانوالہ ( کرائم ڈیسک ) پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں سنگدل باپ نے پیسے مانگنے پر اپنی 12سالہ بیٹی کو قتل کر ڈالا،مقتولہ پانچویں جماعت کی طالبہ تھی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑ منڈی میں بیٹی نے اپنے باپ سے پیسوں کا مطالبہ کیا جس پر باپ طیش میں آگیا اور اپنی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کے باعث 12سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ملزم باپ نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے پولیس سے جھوٹ بولا کہ بیٹی سائیکل سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوئی ہے ۔لاش پر تشدد کے نشانات دیکھ کر جب ملزم سے تفتیش کی گئی تو دوران تفتیش ملزم نے اپنی بیٹی کوقتل کرنے کا اعتراف کر لیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔