راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے الیکٹرانک کے سامان کی آڑ میں منشیات اور بڑی تعداد میں اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری انسداد منشیات آپریشنز کی تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرانک کے سامان کی آڑ میں منشیات اور بڑی تعداد میں اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
کارروائی کراچی میں نرسری سٹاپ کے قریب واقع کوریئر آفس میں کی گئی۔پشاور سے بھیجے گئے پارسل میں موجود الیکٹرانک سامان سے 1 کلو 200 گرام چرس اور اسلحہ برآمدکیاگیا۔برآمد شدہ اسلحے میں 5 عدد نائن ایم ایم پستول 2 عدد 30 بور پستول اور 17 میگزین بمعہ 55 روند شامل ہیں ۔برآمد شدہ اسلحہ اور منشیات کو بیٹری چارجرز اور جوسر مشینوں میں مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔پارسل کارخانو مارکیٹ پشاور سے کراچی کیلئے بک کروایا گیا تھا۔ترجمان نے بتایاکہ اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کی تلاش کیلئے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کا احتجاج، ریڈ زون جانے والے تمام راستے سیل ،اہم عمارتوں پر رینجرز تعینات
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں نہیں جانے دینگے: مراد علی شاہ
9 مئی مقدمات: علیمہ و عظمیٰ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
خیبرپختونخوا: نگران دور حکومت میں ادویات کی خریداری میں خردبرد کے ہوشربا انکشافات
باغوں کا شہر سموگ کے نرغے میں، لاہور کا آج بھی آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
بشریٰ بی بی کے بیان سے ملک کا مستقبل داؤ پر لگایا گیا: طلا ل چودھری
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری