تھانہ ٹیکسلا پولیس کا3 روز قبل اپنے ہی دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے 3 روز قبل اپنے ہی دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ولید نامی ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر عمیر کو قتل کیا تھا جس کے لئے ملزمان گھر سے دوست کو ساتھ لے گئے تھے اور قتل کے بعد نعش نہر میں پھینک دی تھی تاہم قتل میں مطلوب دیگر ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔