ملزم ارشاد کھوکھرخلع لینے کے لیے مقدمہ دائرکرنے پر اپنی بیوی پر تیزاب پھینکا تھا‘مفرورملزم کو موبائل فون کی لوکیشن اور سیکورٹی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا گیا
پاکپتن ( کرائم ڈیسک ) ضلع پاکپتن کے تھانہ فرید نگر پولیس کی کاروائی بیوی پر تیزاب پھینکنے والا ملزم ارشاد کھوکھر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے ملزم نے خلع لینے کے لیے مقدمہ دائرکرنے کی رنجش پر اپنی بیوی پر تیزاب پھینکا تھا اور فرار ہو گیا تھا پولیس نے ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کی ہدایات کی روشنی میں مفرورملزم کو 10 روز میں گرفتار کر لیا ہے.
ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق تھانہ فرید نگر کے علاقہ الحمرا چوک کے قریب 3 ستمبر کو تیزاب گردی کا افسوس ناک واقع پیش آیا جس میں خلع لینے کی رنجش پر ملزم ارشاد نے اپنے سسرال جا کر اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس سے خاتون کا جسم بری طرح جھلس گیا تیزاب گردی کے واقع کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون کو فوری طور ہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاکپتن منتقل کیا گیا.
ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے تیزاب گردی کے واقع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور ایس پی انویسٹی گیشن پاکپتن شاہدہ نورین کی سربراہی میں ملزم کی جلد گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر سپیشل ٹیم کو بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے والے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا. فرید نگرپولیس نے تیزاب گردی کا شکار ہونے والی خاتون کے بھائی ظہور کی مدعیت میں تیزاب گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا مقامی پولیس اور ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کی جانب سے تشکیل دی گئی سپیشل ٹیم نے تیزاب گردی میں ملوث فرار ہونے والی ملزم کی تلاش شروع کی ملزم نے تیزاب گردی کے واقع کے بعد اپنا موبائل بند کر لیا جس سے پولیس کو اسکی موجودہ لوکیشن وغیرہ بھی نہیں مل رہی تھی.
پولیس نے ملزم کا کال ڈیٹا ریکارڈ حاصل کیا، سیف سٹی کیمرہ جات کی مدد سے تیزاب گردی کے واقع کی جانچ پڑتال کی گئی تو سی سی ٹی وی فوٹیج میں وقوعہ کے وقت مرکزی ملزم ارشاد کا بھائی رمضان بھی ملزم ارشاد کے ہمراہ پایا گیا جو بعد از وقوعہ اپنے بھائی ارشاد کو اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا کر فرار ہو گیا، پولیس تھانہ فرید نگر نے مرکزی ملزم ارشاد کے بھائی رمضان کو جرم میں شراکت داری پر گرفتار کیا اور ملزم رمضان سے ملزم ارشاد کے بارے میں پوچھ گچھ کی لیکن رمضان نے پولیس کو ارشاد کے بارے میں کچھ نہ بتایا پولیس نے ملزم کی آخری لوکیشن حاصل کی تو وہ ملزم ارشاد کے بہنوئی کاشف ادریس کے گھر کی معلوم ہوئی پولیس نے ملزم کے بہنوئی کو بھی حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے انکشاف کیا کہ ارشاد وقوعہ کے بعد اسکے گھر آیا تھا جو بعد ازاں وہاں سے فرار ہو گیاپولیس نے تیزاب گردی کے واقعہ میں مرکزی ملزم ارشاد کی سہولت کاری کرنے والے 2 ملزمان بھائی رمضان اور بہنوئی کاشف ادریس کو تفتیش کے بعد حوالات جوڈیشل بھجوا دیا.
پولیس نے تیزاب گردی کے واقع سے 10 دن بعد مرکزی ملزم ارشاد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جسے تفتیش مکمل ہونے کے بعد حوالات جوڈیشل بھجوایا جائے گا ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن پر پاکپتن پولیس خواتین کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے، خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،بیوی پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی.