جہلم: ( کرائم ڈیسک ) جہلم کے علاقے پیرا غائب میں معمولی رنجش نوجوان کی جان لے گئی۔ پولیس کے مطابق چار ملزمان نے سابقہ معمولی رنجش پر گھر میں گھس کر نوجوان ذیشان کو قتل کردیا ، چاروں ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان آریان افضال، سرفراز، مانی اور متین سے ذیشان کی چند روز پہلے لڑائی ہوئی تھی، ملزمان کی واردات کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ، فوٹیج میں ملزمان کو گلی سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے لاش قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی جبکہ تفتیش کا آغاز کردیاگیا۔