مرنے والے لڑکے کی شناخت زابت والد عبد السبحان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایک خاتون کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی،پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں
اسلام آباد( کرائم ڈ یسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زہریلی شراب پینے سے دو خواتین سمیت 3افراد ہوگئے،مرنے والے لڑکے کی شناخت زابت والد عبد السبحان کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ ایک خاتون کی شناخت تاحال نہیں کی جا سکی ہے، پولیس حکام نے واقعے کے سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شالیمار کے علاقے ایف الیون ٹو میں گزشتہ رات ڈانس پارٹی منعقد کی گئی تھی۔
الصفا ہائٹس میں دو خواتین اور ایک لڑکے نے ڈانس پارٹی کی تھی۔ پارٹی کے دوران غیر معیاری شراب پینے کے سبب لڑکا اور ایک لڑکی کی موت فوراواقع ہو گئی جس پر نادیہ نامی خاتون نے الصفا ہائٹس کے سٹاف کو اطلاع دے دی جس کی اپنی حالت خراب ہو گئی تھی۔پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی تو تھانہ شالیمار کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔
پولیس نے نادیہ نامی لڑکی کو تشویش ناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی بھی موت واقع ہو گئی۔
پولیس حکام نے واقعہ کی مزید تفتیش شرو ع کر دی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میںمزید اصل حقائق کا پتہ لگ سکے گا۔