کراچی: (کرائم ڈیسک) کراچی کے علاقے گارڈن کے ایک اپارٹمنٹ سے شہری کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی، متوفی کی شناخت طلحہ کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، متوفی طلحہ اکیلا گھر پر رہتا تھا اور اس نے تین شادیاں کر رکھی تھیں جس کی وجہ سے گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ طلحہ کے والدین امریکہ میں مقیم تھے اور وہ طلحہ کو سپورٹ کرتے تھے مگر کچھ عرصے سے پیسے ملنا بھی بند ہوگئے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ طلحہ نشے کا بھی عادی تھا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہے۔