اسلام آباد، کرپشن پر سی ڈی اے کا سابق ممبر اسٹیٹ افنان عالم اور اسکے فرنٹ مین گرفتار

اسلام آباد ( کرائم ڈیسک ) ایف ائی اے اینٹی منی لانڈرنگ اسلام آباد نے سی ڈی اے کے سابق ممبر سٹیٹ کو اربوں روپے کی کرپشن کرنے ۔ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پلاٹ غیر مستحق افراد کو دینے رقم ہتھیانے اور اپنی بیوی کے نام اثاثے جمع کرنے کے الزام میں فرنٹ مین سمیت دونوں کو گرفتار کر لیا .

عدالت پیش کر کے ریمانڈ لیا جائے گا. اربوں روپے کی کرپشن کے معاملے میں سابق ممبر اسٹیٹ کو ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ کی ٹیم نے گرفتار کر لیا۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے سی ڈی اے کے عملے کی ملی بھگت سے اسلام آباد کے مختلف موضع میں ایکوائر کی گئی 624 کنال اور 8 مرلہ اراضی کی جعلی رپورٹیں غیر مستحق افراد کے حق تیار کیے جانے کا انکشاف.

غیر متعلقہ افراد کو سیکٹر I-15 اسلام آباد میں 62 پلاٹ الاٹ کیے گئے۔1 بلین روپے کا نقصان پہنچانے پر سی سی سی ایف آئی اے نے ایک ایف آئی آر 3/2024 مورخہ 15.1.24 کو درج کی۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم افنان عالم (PA&AS BS 19) سابق ممبر اسٹیٹ CDA نے اپنے اور اہلیہ کے نام پر اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے اثاثے بنائے.