لاہور ( کرائم ڈیسک ) لاہور میں بہو سے زیادتی کی کوشش کرنے والے سسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق متاثرہ خاتون کوثر سے ملزم حنیف کے بیٹے کی 10سال قبل شادی ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔ خاتون کا سسر بیٹے کی غیرموجودگی میں بہو سے زیادتی کی کوشش کرتا تھا۔
ملزم گزشتہ کئی ماہ سے خاتون کو پریشان کررہا تھا۔
خاتون نے سسر کے خلاف تھانے میں درخواست دی جس پر ملزم گھر سے فرار ہوگیا۔ خاتون کی درخواست کے بعد کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تہت پھاٹک سے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔ایس پی اقبال ٹائون نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔