اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سے جنسی زیادتی، 5 روز بعد ملزمان نے ہاتھ پاؤں باندھ کر پھینک دیا

28 سالہ خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے، متاثرہ کو میڈیکل چیک اَپ کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا

اسلام آباد ( کرائم ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سے جنسی زیادتی کے بعد نامعلوم ملزمان نے 5 روز بعد متاثرہ خاتون کے ہاتھ پاؤں باندھ کر اس کو پھینک دیا اور خود فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں غیرملکی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان جی 6 کے علاقے میں پھینک کر فرار ہوئے، پولیس حکام نے بتایا کہ 28 سالہ غیر ملکی خاتون کا تعلق بیلجیم سے ہے، جس کے ہاتھ پاؤں بندھے دیکھ کر شہری نے پولیس کو 15 پر کال کرکے اطلاع دی، جس کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرہ خاتون کو میڈیکل چیک اَپ کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا جب کہ متاثرہ خاتون نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا کہ نا معلوم ملزمان مجھے 5 روز تک جنسی تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔