ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ استعمال کرکے سعودی عرب براستہ کابل جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ نادار اور پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا،ایف آئی اے
پشاور( کرائم ڈیسک ) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے میں ملوث 6 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا، نجیب اللہ نام کے افغان شہری کو طورخم بارڈر پر گرفتار کیا، ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ استعمال کرکے سعودی عرب براستہ کابل جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ نادار اور پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ برآمد ہوا جبکہ افغان تذکرہ بھی موجود تھا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم نجیب اللہ چمن بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوا۔ ملزم نے کوئٹہ میں مقیم قاری حافظ کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کئے۔
ایف آئی اے پشاور زون کے مطابق ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ استعمال کرکے سعودی عرب براستہ کابل جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔
نادار اور پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حامل 5 مزید افغان شہریوں کو عثمانیہ ہوسٹل پشاور سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف پاکستانی شناختی کارڈز ، پاکستانی پاسپورٹ اور افغان تذکرے بھی برآمد ہوئے۔
ایجنٹ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے جعلی طریقے سے شناختی کارڈ بنوانے والے 2 افغان شہریوں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق نادرا آفس چارسدہ کے حکام کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی طریقے سے شناختی کارڈ بنوانے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ان ملزمان میں 2 پاکستانی اور 2 افغان شہری شامل تھے۔ایف آئی حکام کا کہنا تھا کہ افغان شہری پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے نادرا آفس گئے تھے جب کہ کرم کے رہائشی 2 ملزمان افغان شہریوں کوپاکستانی شناختی کارڈ بنانے میں سہولت فراہم کر رہے تھے۔