جھگڑے کے بعد مالک مکان نے دونوں کی صلح بھی کروائی لیکن ملزم کے دل میں رنجش رہ گئی
لاہور ( کرائم ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے پوش علاقہ ڈیفنس میں پنکھا چلانے کے جھگڑے پر ایک سکیورٹی گارڑ نے دوسرے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں سکیورٹی گارڈ ایک ہی گھر میں تعینات تھے، جن کے درمیان معمولی سی بات پر ہونے والا جھگڑا تلخ کلامی سے بڑھتا ہوا ہاتھا پائی تک پہنچا جس کے بعد ایک گارڈ نے دوسرے کو قتل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں سکیورٹی گارڈز کے درمیان رات کو پنکھا چلانے کے معاملے پر جھگڑا ہوا، جس کا پتا چلنے پر مالک مکان نے دونوں کی صلح کروائی لیکن ملزم علی کے دل سے رنجش نہ گئی اور اس نے رات گئے اپنے ساتھی سکیورٹی گارڈ خرم کو قتل کردیا، ملزم نے کسی تیز دھار آلے کی مدد سے خرم شہزاد کو قتل کیا، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔