کراچی: ( کرائم ڈیسک ) کراچی میں تھانہ سولجر بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع شرقی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد یاسر ولد محمد شاہدکے نام سے ہوئی جبکہ اس کا ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینے ہوئے دو موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی، موبائل فونز تھانہ سولجر بازارکےعلاقےسےچھینے گئےتھے جس کا مقدمہ تھانہ سولجر بازار میں درج ہے۔
ایس ایس پی ضلع شرقی کاکہنا ہے کہ ملزم کوضابطےکےتحت گرفتارکرکے مزید تفتیش کےلیے تفتیشی حکام کےحوالےکیاگیا، گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہےجبکہ فرار ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔