راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) چکری کے علاقہ میں بھینس چوری کر کے فرار ہونے والے چوروں ں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، پولیس نے فائرنگ کے دوران زخمی چور سمیت دو چوروں کو گرفتار کر کے چوری شدہ بھینس، زیر استعمال گاڑی اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔
ترجمان پولیس کے مطابق تین چور تھانہ چکری کے علاقہ سے بھینس چوری کر کے فرار ہو رہے تھے، چکری پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا توانہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران ایک زخمی چور سمیت دو چوروں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت شکیل خان اور شاکر اللہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان چوری اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم بھی ہیں، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، ایک فرار چور کی گرفتاری کے لیے سرچنگ جاری ہے، ڈکیتوں کی فائرنگ کے باوجود دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے دو چوروں کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی صدر، ایس ڈی پی او صدر اور چکری پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ احتجاج کی اجازت ہے، تشدد کی اجازت نہیں ہے،خواجہ آصف
توشہ خانہ2 کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکے منظور، رہائی کی روبکار جاری
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
توہین عدالت کیس،اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور آر پی او راولپنڈی نے غیر مشروط معافی مانگ لی
تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراشتہاری قرار
دوست ملک کے حوالے سے بشریٰ بی بی کا بیان 100 فیصد جھوٹا ہے، جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی ریکارڈ، انڈیکس 99 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا
ن لیگ سے ہمارا اتحاد محبت کا نہیں مجبوری کا ہے: گورنر پنجاب
حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان