فیصل آباد: ( کرائم ڈیسک ) فیکٹری ایریا کے علاقے میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آگیا۔ پولیس کے مطابق دکاندار ناصر ٹاٹا مارکیٹ میں اپنی کپڑے کی دکان پر موجود تھا کہ گاہک بن کر آئے ملزموں نے دکاندار پر تیزاب پھینک دیا۔
موٹرسائیکل سوار ملزمان تیزاب پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے، متاثرہ شہری کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔