راولپنڈی ( کرائم ڈیسک ) تھانہ کہوٹہ پولیس نے تین ماہ قبل مسافر بس میں ڈکیتی اور قتل کرنے والا گینگ گرفتارکر مسروقہ رقم اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عدیل، عمر اور خیام کے نام سے ہوئی، ملزمان نے کشمیر سے لاہور جانے والی مسافر بس کو سڑک پر پتھر رکھ کر روکا اور واردات کی،ملزمان نے واردات کے دوران فائرنگ کرکے سرکاری ملازم کو جاں بحق جبکہ بس ڈرائیور کو زخمی کر دیاتھا۔
ملزمان سے مسروقہ رقم، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ کلاشنکوف اور پسٹل برآمد ہوا۔ سی پی اوسید خالدہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی تھی۔ایس پی صدر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔