کراچی مچھرکالونی میں کلینک سے 2 بچوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

کراچی : (کرائم ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے مچھرکالونی میں کلینک سے 2 بچوں کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق علاقے کے عطائی نے بچوں کو بے ہوشی کی دوا پلائی جس سے بچے جاں بحق ہوگئے۔

7 سے 10 سالہ عمر کے درمیان جاں بحق ہونے والے دونوں بچے آپس میں بھائی ہیں۔

بچوں کے والد نے الزام عائد کیا کہ ہمارے لالچی پڑوسی اور بچوں کے ماموں عطائی ڈاکٹر نے تاوان لینے کے لئے پہلے بچوں کو اغوا کیا اور پھر بیہوشی کی دوائی پلائی جس سے بچے جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق دونوں بھائیوں کی لاشیں گھرپہنچادی گئیں ، ہسپتال میں قانونی کارروائی کےبعدلاشیں والدکےحوالےکی گئی ہیں۔