کراچی: ( کرائم ڈیسک ) ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا نے بتایا کہ معروف صنعتکار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے۔ ذوالفقار احمد کو 23 جولائی کو ماڑی پور روڈ سے نامعلوم افراد زبردستی اپنے ہمراہ لے گئے تھے، ذوالفقار احمد کے اغوا کا مقدمہ 26 جولائی کو کلری تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ ذوالفقار احمد کی فیملی سے ہماری بات ہوئی ہے، انہوں نے ذوالفقار احمد سے رابطے کی بھی تصدیق کی تھی۔