چارسدہ:( کرائم ڈیسک ) چارسدہ میں مسجد کے باہر فائرنگ کر کے دوافراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ نستہ کی حدود محلہ شپانہ میں پیش آیا جہاں رقم کے تنازع پر چچازاد بھائیوں نے مسجد کے باہر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ رقم کا تنازع فائرنگ کی وجہ بنا ، مقتولین میں ایک راہگیر بھی شامل ہے، پولیس کی جانب سے لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔